پٹرول سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ: 9771 پر ایس ایم ایس بھیج کر 100 روپے فی لیٹر رعایت پائیں
800cc گاڑیوں کیلئے پٹرول ریلیف پیکج: رجسٹریشن کا نیا اور آسان طریقہ

- ✓Inspection Certification: Never buy a vehicle without a full structural, biometric, and mechanical audit.
- ✓Biometric Transfer Safety: Ensure official biometric verification on the Punjab/Sindh/KPK Excise system before payment.
- ✓Market Pricing Precision: Compare live verified market listings on bikecar.pk to avoid overpaying.
مہنگائی کے اس دور میں پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے ہر موٹر سائیکل اور گاڑی چلانے والے پر بوجھ ڈال دیا ہے۔ عوام کو براہ راست ریلیف فراہم کرنے کے لیے حکومت نے وزیر اعظم پٹرول ریلیف پیکج شروع کیا ہے، جس کے تحت 100 روپے فی لیٹر رعایت دی جا رہی ہے۔
اگر آپ موٹر سائیکل چلاتے ہیں یا 800cc تک کی چھوٹی گاڑی کے مالک ہیں، تو یہ ریلیف پیکج خاص طور پر آپ کے لیے ہے۔ BikeCar.pk پر ہم نے اس کا رجسٹریشن طریقہ انتہائی آسان الفاظ میں تیار کیا ہے تاکہ آپ گھر بیٹھے چند لمحوں میں اپنی اہلیت چیک کر کے ریلیف حاصل کر سکیں۔
ماہانہ کوٹہ اور بچت کی تفصیل
اس اسکیم کے تحت ماہانہ فیول کوٹہ اور بچت درج ذیل ہے:
- موٹر سائیکل، رکشہ اور چنگ چی مالکان: ہر ماہ 20 لیٹر تک پٹرول پر رعایت (ماہانہ بچت: 2,000 روپے تک)۔
- 800cc تک کی کاریں (مثلاً آلٹو، مہران، وغیرہ): ہر ماہ 30 لیٹر تک پٹرول پر رعایت (ماہانہ بچت: 3,000 روپے تک)۔